کراچی میں ہسپتال انتظامیہ نے زندہ خاتون کو مردہ قرار دے دیا

خاتوں کو زچگی کے معاملے میں ہسپتال لایا گیا جہاں پیدا ہونے والے دونوں جڑواں بچے وفات پا گئے جبکہ ہسپتال نے زندہ خاتون کو مردہ قرار دے دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 13:59

کراچی میں ہسپتال انتظامیہ نے زندہ خاتون کو مردہ قرار دے دیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) کراچی لیاقت نیشنل ہسپتال نے زندہ خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاقت نیشنل ہسپتال میں ایک خاتون کو زچگی کے لیے لایا گیا جہاں دوران زچگی دونوں جڑواں بچے جاں بحق ہو گئے لیکن لواحقین پر مزید قیامت اس وقت ٹوٹ پڑی جب ہسپتال انتظامہ نے انہیں بتایا کہ خاتون بھی جاں بحق ہو گئی ہے تاہم بعد میں پتا چلا کہ خاتون زندہ تھی۔

(جاری ہے)

خاتون کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کسی بھی زندہ شخص کو مردہ قرار دینے لگ جائے تو ایسے ہی کسی دن کسی زندہ شخص کو دفنا یا بھی جا سکتا ہے۔ جبکہ لیاقت نیشنل ہسپتال نے اس واقعے کی تردید کر دی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون کے جرواں بچے پچیدگی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے لیکن خاتون کو مردہ قرار نہیں دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کراچی میں ایک نجی ہسپتال میں ایک9ماہ کی بچی کو غلط انجیکشن لگنے کے باعث وہ معذور ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی اکثر ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع بھی ہو جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :