جمہوریہ لائبیریا کے صدارتی محل پر سانپوں کا قبضہ،معمول کا کام متاثر

سانپوں کومارنے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا گیا،روزہ مرہ کے معمولات بحال ہوچکے ہیں،وزارت خارجہ

اتوار 21 اپریل 2019 14:10

مونرویاا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) مغربی افریقی ملک لائبیریا کے صدارتی محل میں سانپ داخل ہوگئے اور انہوں نے صدر کو کئی روز تک محل میں داخل ہونے سے روکے رکھا۔عرب ٹی وی کے مطابق چند روز پیشتر لائبیرین صدر جارج ویا اپنے دفتر پہنچے تو دفتر کے فون اور فیکس مشین پر بڑے بڑے دو سانپ بیٹھے تھے۔

(جاری ہے)

لائبیرین حکام کا کہنا تھا کہ سانپوں کے صدارتی محل میں داخل ہونے کے باعث کئی روز تک معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں۔

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا تھاکہ سابق فٹبالر اور پیرس سان جرمن اور اے سی اطالوی اے سی میلن کے رکن کے گرائونڈ فلور کی سیڑھی کے قریب ان کے دفتر میں دو سانپ پائے گئے۔سانپوں کومارنے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا گیا۔ وہیں پر پاسپورٹس اور ایمی گریشن کا بھی دفتر موجود ہے۔زہریلے اسپرے کے چھڑکائو کے باعث وہاں پر کئی روز تک معمول کا کام متاثر رہا۔

متعلقہ عنوان :