پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی خان سکواش کمپلیکس میں شروع

پیر 22 اپریل 2019 12:01

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے لئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر کو مصحف علی خان سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر عامر اقبال نے اے پی پی کو بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 9 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا ہے جس میں نوید رحمن، ولید خلیل، اصحاب، انس، عبداللہ نواز، حنیف، حمام، حسنین اور سخی ترین شامل ہیں۔

کوچ فضل شاہ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی کھلاڑی 2 ماہ تک تربیت حاصل کریں گے اور تربیتی کیمپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :