فلم ’’لاسٹ کرسمس‘‘ اب رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہو گی

پیر 22 اپریل 2019 12:09

فلم ’’لاسٹ کرسمس‘‘ اب رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہو گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکارہ ایمیلیا کلارک اور ہنری گولڈنگ کی فلم ’’لاسٹ کرسمس‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو اب رواں سال 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈکشن ہائوس یونیورسل پکچرز نے پائول فیج کی ہدایت کاری میں بننے والی روم کوم فلم ’’لاسٹ کرسمس ‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جو اس سے قبل 15نومبر کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب یہ فلم مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل 8نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ایمیلیا کلارک، ہنری گولڈنگ، ایما تھامسن، مچل یئوہ، ریبیکا روٹ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :