ْ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے ادویاتی پودوں کا بڑا عمل دخل ہے، حکیم میاں لیاقت احمدعلی

پیر 22 اپریل 2019 14:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) انسانی تاریخ میں صحت کو برقرار رکھنے اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے ادویاتی پودوں کا بڑا عمل دخل ہے ‘ اسپغول معدے کی بہت سی بیماریو ں کے لئے مفید اور اکسیرہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رفاضل طب الجراحت وفزیشن آف ہربل میڈیسن قصور حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ۔انہوں نے بتایا کہ اسپغول معدے کی بہت سی بیماریو ں کے لئے مفید اور اکسیرہے ‘ اسپغول کا بیج اور چھلکا دو نو ں استعمال کئے جاتے ہیں ‘چھلکے کو پانی میں ڈال کریا دہی میں ملا کر استعمال کرنے سے دائمی قبض‘ بواسیر‘موٹّاپے اورکولیسٹرول پرقابوپایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :