چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی محمد ندیم ساجدکو تین ماہ کے لئے فوری طور پر معطل کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 17:36

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی محمد ندیم ساجدکو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی محمد ندیم ساجدکو تین ماہ کے لئے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد ندیم ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر، نیب کراچی کو نیب ایمپلائز ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروسز 2002ء کے سیکشن 11.04 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب خود احتسابی کے ساتھ ساتھ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :