دنیا بھر میں موجود تارکین وطن ملک کی تعمیر و ترقی میں ادا اداکرنے کیساتھ ملک کی نمائندگی بھی کررہے ہیں ،شاہ محمود قریشی

اقتصادی ترقی و معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ہمارامقصد اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھا کر ملک میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے ، ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

پیر 22 اپریل 2019 18:24

دنیا بھر میں موجود تارکین وطن ملک کی تعمیر و ترقی میں ادا اداکرنے کیساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود تارکین وطن ملک کی تعمیر و ترقی میں ادا اداکرنے کیساتھ ملک کی نمائندگی بھی کررہے ہیں ،اقتصادی ترقی و معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ہمارامقصد اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھا کر ملک میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کے تارکین وطن جہاں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہاں وہ پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی اور معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھا کر ملک میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے،تارکین وطن کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارتخانوں کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے ۔