قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو ملائشیا روانہ ہوگی

چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی ، پاکستان سکوائش فیڈریشن کابیان

پیر 22 اپریل 2019 21:39

۵ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو ملائشیا روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں تین کھلاڑی جن میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں۔ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ ظاہر شاہ کو ریزرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم آفیشلز میں فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر اور فضل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں ملک بھر سے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا

متعلقہ عنوان :