سوات،گورنمنٹ پرائمری سکول چونگئی کی عمارت فنڈ ز کی عدم فراہمی کے باعث مکمل نہ ہوسکی
ڈی ای او میل سوات نے سکول کو غیر قانونی قرار دے کر فنڈز کی آدائیگی سے انکار کردیا
پیر 22 اپریل 2019 22:45
(جاری ہے)
سکول میں زیر تعلیم دوسو کے قریب بچو ں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ،تفصیلات کے مطابق گوررنمنٹ پرائمری سکول چونگئی روڑیا تحصیل چارباغ کی عمارت فنڈز کی فراہمی کے باعث دوسال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی محمد کمال یوتھ کونسلر ،عمران نائب ناظم چونگئی روڑیا اور شریف خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1966 ء سے سکول جو کہ ایک مسجد کی عمارت میں قائم تھا خستہ حال ہونے کے باعث اس میںزیر تعلیم بچے اور بچیاں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکے اور بچے اور بچیاں کھلے آسما ن تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے حکومت کو باربار نشاندہی کی گئی تاہم حکومت نے سکول کے لئے زمین دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر علاقے کے ایک شخص شریف خان نے اپنا دو کنال آراضی سکول کے عمار ت کے لئے عطیہ کی اس پر تعمیراتی کام کے لئے محکمہ تعلیم نے 13لاکھ کی رقم جاری کردی اور اس پر سکول کے ووکمرے تعمیر کئے گئے جبکہ سکول کے بانڈری وال ،اور دیگر سہولیات بنانے کے لئے فنڈز جاری نہ ہوسکے جس کے باعث سکول کا تعمیراتی کا م بند ہوگیا ہے اُنہوںنے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز ڈی ای او میل محمد امین کے ساتھ اس سکول کے تعمیر کے حوالے سے اُ ن کے دفتر میں ملاقات کی اور اُن کو تعمیراتی کام کے لئے مزید فنڈز جاری کرنے اور سکول کو محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے کی درخواست کی تاہم ڈی ای اوسوات نے سکول غیر قانونی قرار دے کر فنڈز جاری کرنے اور سکول کو محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے سے انکار کردیا واضح رہے کہ مذکورہ سکول میں دوسو کے قریب بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں اور اب ڈی ای او سوات کے جانب سے سکول غیر قانونی قراردینے کی وجہ سے اُن بچوں اور بچیوں کا مسقتبل تاریک ہوگیا اُنہوںنے کہا کہ اگر مذکورہ سکول غیر قانونی تھا تو محکمہ تعلیم نے اس سکول کے عطیہ کردہ آراضی پر عمارت کے تعمیر کے لئے فنڈز جاری کیوں کی تھی۔
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.