جاپانی ولی عہد روایتی شاہی اقدار کی بجائے عام شہری کی طرح زندگی بسر کرنے کا عادی

منگل 23 اپریل 2019 10:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) جاپانی ولی عہد نوروہیٹو یکم مئی کو ملک کے نئے شہنشاہ بن جائیں گے روایتی شاہی اقدار کے قائل نہیں جو روز مرہ زندگی عام شہری کی حیثیت سے گزارنا پسند کرتے ہیں 59 سالہ نوروہیٹو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ایشوز کے حل میں سنجیدہ ہیں وہ ملک کو جدید ترقی یافتہ بنانے کے خواہشمند ہیں ان کی والدہ ملکہ مچیکو نے ان کی بچپن میں خود تربیت کی اور کسی آیا یا خادمہ کی خدمات حاصل نہیں کیں ، سکول جاتے وقت ان کا بیگ اور لنچ بکس تیار کرتیِں اور معمولات زندگی میں ان کی مدد کرتیں تھیں۔

(جاری ہے)

مستقبل کے شہنشاہ نورو ہیٹو نے ایک کنسرٹ کے دوران ماسا کو اوواڈا نامی لڑکی کو دیکھنے کے بعد اس سے کئی سال تک رفاقت رکھی اور 1993ء میں شادی کے بندھن سے منسلک ہوئے جن کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن طور ولی عہد کی معاونت کرتی ہیں اور جاپانی قوم کی مزید خوشحالی کے لئے اپنے خاوند کی مدد کرتی ہیں نورو ہیٹو اپنی اہلیہ اور 17 سالہ بیٹی ایکو کے ساتھ اکثر بیرون ملک سفر کرتے ہیں اور خوبصورت مقامات کی سیاحت کے دوران سیلفیاں بناتے ہیں

متعلقہ عنوان :