شنیرا کی وسیم اکرم کی پلاسٹک سرجری بارے خبروں کی تردید

منگل 23 اپریل 2019 13:23

شنیرا کی وسیم اکرم کی پلاسٹک سرجری بارے خبروں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے وسیم اکرم کی پلاسٹک سرجری بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کی ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر مدیحہ رائو نے انسٹاگرام پر ایک خبر شیئر کی جس میںا نہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم نے ان سے اپنے چہرے پر کچھ تبدیلیاں کراوئی ہیں جن میں بوٹکس اور فیلرز شامل ہیں، جس کے جواب میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اپنے شوہر کے دفاع میں بول پڑیں اور ٹویٹ میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام خبریں اپنے کاروبار کو چمکانے کیلئے دی جا رہی ہیں اس کے لئے انہوں’’واٹ گٹرایڈورٹائزنگ‘‘ کی ٹرم استعمال کی۔

آخر میںانہوں نے ڈاکٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔