پنجابی فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ ہر شخص کا کچھ نہ کچھ کردار ہے ‘ مقررین
پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہیگا، مضبوط اتحاد اور لائحہ عمل مرتب کرنیکی ضرورت ہے الحمرا آرٹس کونسل اور لاہور کلچرل جرنلسٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام پنجابی فلموںکی بحالی کے حوالے سے سیمینار میں شرکاء کا اظہار خیال
منگل 23 اپریل 2019 13:39
(جاری ہے)
شرکاء نے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری کو موجودہ حالات تک پہنچانے میں اس سے وابستہ ہر شخص کا انفرادی اوراجتماعی کردار ہے اور سب نے اس کی بربادی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔
پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اتحاد کر کے لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ جب تک اچھے رائٹر اور ڈائریکٹرز آگے نہیں آئیں گے فیملیاںسینمائوں کا رخ نہیں کر یں گی ۔ دنیا کی کوئی فلم انڈسٹری فیملیوں کے سینمائوں تک آئے بغیر ترقی نہیں کرتی ۔ پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہے گا ۔ شرکاء نے کہا کہ کچھ وارداتیوں نے پروڈیوسرز کو کنگال کر دیا ہے جس کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری نہیں آرہی ۔اب بھی ایسے سینئر ہدایتکار موجود ہیں جنہوں نے شاہکار فلمیں تخلیق کیں اور ہمیں ان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔شرکاء نے کہا کہ پنجابی فلم اندسٹری کو یکدم زوال نہیں آیا بلکہ اس کو پچیس سال لگے ہیں اور اس کی بحالی کے لئے سب کو اتحاد کرنا ہوگا ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.