تمام ماہر امراض ڈاکٹرز ایمرجنسی کال پر فوری طور پر مریضوں کو چیک کر کے طبی سہولیات فراہم کریں کیونکہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 اپریل 2019 18:57

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) تمام ماہر امراض ڈاکٹرز ایمرجنسی کال پر فوری طور پر مریضوں کو چیک کر کے طبی سہولیات فراہم کریں کیونکہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش،ایڈیشنل میڈیکل سپرنینڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے علاوہ تمام ہیلتھ کونسل کے ممبران موجود تھے انہوں نے کہا کہ جس طرح ضلع کے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کے ساتھ ساتھ رورل ہیلتھ سنٹر کو مریضوں کے ریفرل نظام کو ڈی ایچ کیو کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اس سے ضلع کے دوسرے تمام ہسپتالوں سے آئے ہوئے مریضوں کو فوری طور پر صحت عامہ کی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ کچھ ماہر امراض ڈاکٹرز کال پر ہسپتال نہیں آتے انہیں اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑھے گا جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنا دیا گیا ہے جس سے تمام مریض حکومت پنجاب کی بنائی گئی پالیسی پر مطمن ہیں انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی آمد کے پیش نظر مریضوں کے لواحقین کے لیے انتظار گاہ میں روم کولر اور پنکھے لگوائے جائیں جبکہ ہسپتال میں تمام موجود پنکھوں اور روم کولرز کو درست کیاجائے ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں کام کی رفتار کو دیکھا اور مریضوں سے انہیں ملنے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جبکہ انہوں نے شیلٹر ہوم کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :