ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو

بدھ 24 اپریل 2019 10:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.3 ین کم ہوکر 189 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 5 یوان بڑھ کر 11540 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 151 امریکی سینٹ جی کلوگرام پر بند ہوئے۔