قومی سکوائش کے جونیئر کھلاڑی مصر میں 6 ہفتے تک تربیت حاصل کریں گے

بدھ 24 اپریل 2019 12:00

قومی سکوائش کے جونیئر کھلاڑی مصر میں 6 ہفتے تک تربیت حاصل کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) قومی سکوائش کے جونیئر کھلاڑی مصر میں جدید اور اعلیٰ معیار کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 6 ہفتے تک وہاں تربیت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکواڈرن لیڈر عامر اقبال نے بتایا کہ فیڈریشن نے جس طرح اسلام آباد نیشنل سکواش اکیڈمی اسلام آباد میں مختلف بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی ہے اس ضمن میں فیڈریشن نے 6 جونیئر کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے مصر بھجوایا ہے جن کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے بھجوایا گیا ہے ان میں صبور خان، حمزہ خان، نور زمان، فرحان ہاشمی، حمزہ شریف اور حارث قاسم شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف خا ن بطور کوچ کھلاڑیوں کے ہمراہ ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کو مصری کوچ اسلام ہنی تربیت دے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس تربیت سے قومی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر مہارت میں اضافہ ہوگا اور ان کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آئے گا انہوں نے توقع کی ہے کہ وہ آنیوالے بین الاقوامی جونیئر ٹورنامنٹس ایشین اور عالمی سطح کے مقابلوں میں اچھے نتائج حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :