چمن ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ، پولیو ورکر خاتون جاں بحق

جمعرات 25 اپریل 2019 16:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چمن کے علا قے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ایک پولیو ورکر خاتون جاں بحق جبکہ دوسری خاتون زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

لیویزکے مطابق جمعرات کے روز چمن سلطان زئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے پولیو ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیو ورکر نسرین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیںجبکہ راشدہ زخمی ہوئی ۔

لیویز اور سیکورٹی فورسز نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش اور زخمی کوفوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی پولیو ورکر کو فوری طورپر طبی امداد کے بعد مزید علا ج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ۔لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے