آئی جی سندھ نے جناح اسپتال سے لڑکی کے مبینہ اغواء کے معاملے پر پولیس اقدامات اور قانونی امور پر مشتمل علیحدہ علیحدہ رپورٹس طلب کرلیں

جمعرات اپریل 22:53

آئی جی سندھ  نے جناح اسپتال سے لڑکی کے مبینہ اغواء  کے معاملے پر  پولیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے جناح اسپتال سے لڑکی کے مبینہ اغواء کے حوالے سے تھانہ صدر میں درج کیس کی تفتیش اور لڑکی کی تلاش کے سلسلے میں اٹھائے تمام ترضروری پولیس اقدامات اور قانونی امور پر مشتمل علیحدہ علیحدہ رپورٹس کی تفصیلات ایس ایس پی ساؤتھ اور متعلقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے طلب کرلی ہیں۔#