کراچی ،رسول اکرم ؐ نے فرمایا کہ اگر رمضان المبارک کے مہینے میں ایک فرض اداکروگے توکم ازکم سترگنااجرملے گا، ڈاکٹر مولانا محمد اسعد تھانوی
جمعرات 25 اپریل 2019 22:58
(جاری ہے)
رسول اکرم ؐ نے فرمایا کہ اگر رمضان المبارک کے مہینے میں ایک فرض اداکروگے توکم ازکم سترگنااجرملے گا۔
اگر آپ انے ایک نمازفرض پڑھی تواس کا اجرکم ازکم سترگناملے گا،اگر آپ نے زکوة کا ایک سوروپے کا نوٹ رمضان المبارک میں کسی غریب کو دیا تواس کا کم ازکم اجرسترگناہے اور نفل کام اگر کریں گے تواس کا فرض کے برابر اجر ملے گا جبکہ باقی مہینوں میں ایسا نہیں ہے۔یہ فضیلت جو رسول اکرمؐ نے بیان فرمائی یہ اس وجہ سے کہ مہینہ رمضان المبارک کا ہے،نورانی مہینہ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ قرآن وسنہ کے زیر اہتمام کلیہ معارف اسلامیہ میں منعقد سیمینار بعنوان: ’’استقبال رمضان المبارک‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر پرسن شعبہ قرآن وسنہ پروفیسر ڈاکٹر زینت ہارون ،مفتی عمران الحق کلیانوی،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید،مفتی عمیر محمود صدیقی اور پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف خان ساقی بھی موجودتھے۔ڈاکٹر اسعد تھانوی نے مزید کہا کہ اس برکتوں والے مہینے میں جو کتاب نازل کی گئی ہے جس کا نام قرآن پاک ہے یہ پوری انسانیت کے لئے ہدایت ہے صرف مسلمانوں کے لئے ہدایت نہیں ہے۔حضرت محمدﷺ کے بارے میں قرآن پاک نے فرمایااے محبوب ہم نے تمہیں پوری انسانیت کے لئے رسول بناکر بھیجا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم نے ابھی ایک قانون عمرزلاء (عمرؓکے قانون ) کودوبارہ نافذالعمل کیاہے اور قانون کیا تھا کہ بادشا ہ سے لے کر مزدور تک جس کے بھی بچہ پیدا ہوگا آٹھ پائونڈ اس کو فی ہفتہ وظیفہ دیا جائے گا۔قرآن پاک انسانوں کی ہدایت کے لئے ہے،آپ پوری دنیا کاجائزلیں ،ان کے قوانین اور ان کے رہن سہن کو دیکھیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ واقع تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے۔جامعہ کراچی کے شعبہ قرآن وسنہ کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر زینت ہارون نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس نے رسول اکرم ؐ کی اطاعت کی اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی یعنی وہ نبی جس سے محبت ہی ہمیں جنت میں لے جاتی ہے،وہ نبی جس سے محبت کرنے کے نتیجے میں ہم اللہ کے قریب پہنچ جاتے ہیںاور یہ اسی نبی کریم ؐ کی سنت ہے کہ جس پر ہم رمضان المبارک کو خوش آمدید کہتے ہیں۔رمضان المبارک میں ہم اللہ تعالیٰ سے شکوہ نہیں کرتے کہ ہم بھوکے ہیں یا پیاسے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شکرگزاری کا موقع دیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض مفتی ڈاکٹر محمود صدیقی نے انجام دیئے جبکہ کلمات تشکر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے اداکئے۔اس موقع پر اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔#مزید قومی خبریں
-
دنیا کی مشہور کمپنی جے پی ایم سی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو انسٹال کررہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
بیٹے نے باپ کو اورسسرالیوں نے بہو کو آگ لگا کرقتل کر دیا
-
وزیراعظم کاچین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس، مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا، عطاء اللہ تارڑ
-
ایف بی آر کے محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ، خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
-
ْسابق وزیر مملکت وماہرمعاشیات اشفاق تولہ نے آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی مخالفت کردی
-
چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے ، زرتاج گل
-
سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر
-
گورنر سندھ نے حیدرآبادکے علاقہ پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکہ کا نوٹس لے لیا
-
نجی سکولوں کو سمرکیمپ کی اجازت نہیں : وزیرتعلیم رانا سکندرحیات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے فرانسیسی سفیرکی ملاقات ، دو طرفہ تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
الیکشن ٹریبونل آرڈیننس پرعمل درآمد کیسے کیا جائی وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوراٹارنی جنرل کی الیکشن کمیشن آمد، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.