جونیئر ایج گروپ پنجاب ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن شپ 26اپریل کوہوگی

جمعہ 26 اپریل 2019 01:10

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) جونیئر ایج گروپ پنجاب ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن شپ 26اپریل بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی،جس میں ہارس رائیڈنگ،سوئمنگ، لیزر رن کے مقابلے ہوں گے، چیمپیئن شپ کے مقابلے ساڑھے چار بجے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون کے سیکرٹری ظہور احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پینٹاتھلون گیمز نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں اور خواتین کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہیں ،جونیئر ایج گروپ پنجاب ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،جونیئر ایج گروپ پنجاب ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 26اپریل بروز جمعہ کو شام 6بجے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوگی، تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے خواتین ترقی آشیفہ ریاض فتیانہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :