چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہونے فرانس سے باضابطہ احتجاج

جمعہ 26 اپریل 2019 10:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) چین کی نیول فورس نے اپریل کے شروع میں آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کے دوران فرانس کے ایک بحری جہاز کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی نیوی کا جہاز آبنائے تائیوان میں داًخل ہونے کی کوشش کے دوران روک لیا گیا تھا۔

اس کے بعد چین کی جانب سے فرانس سے اس واقعے پرباضابطہ احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ فرانسیسی نیوی کا بحری جہاز چین کی اجازت کے بغیر علاقائی پانی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ترجمان نے کہاکہ فرانسیسی جہاز کی آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کے دوران مروجہ قانون کے تحت ایک جہاز اسے روکنے کے لیے بھیجا گیا۔ فرانسیسی جہاز کو واپس جانے کے احکامات دیے گئے جس کے بعد وہ واپس ہوگیا۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے آبنائے تائیوان کی طرف آنے والے فرانسیسی جہاز کی شناخت نہیں بتائی۔ دوسری جانب فرانس کی طرف سے چینی دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :