ایف بی آر نے معروف تعمیراتی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کرکے 17لاکھ 65ہزار روپے کی ریکوری کر لی

جمعہ 26 اپریل 2019 16:48

ایف بی آر نے معروف تعمیراتی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کرکے 17لاکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے معروف تعمیراتی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کرکے 17لاکھ 65ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق اپر مال پر واقع معروف تعمیراتی کمپنی سال 2016ء کے انکم ٹیکس بقایا جات کی مد میں2کروڑ32لاکھ83ہزار روپے کی نا دہندہ تھی ۔کمشنر ان لینڈ ریو نیو ڈاکٹر اشتیاق احمد خان کی ہدایت پر ان لیڈ ریو نیو آفیسر شیخ سجاد حسین، انسپکٹر سید وقاص احمداور سعید صدیقی نے ایچ بی ایل پینو راما برانچ اور عسکری بینک طفیل روڈ میں اکائونٹس منجمد کر کے 17لاکھ65ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔

متعلقہ عنوان :