ڈپٹی کمشنرکا تحصیلدارکوٹ مومن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار، ریونیو واجبات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن
جمعہ 26 اپریل 2019 17:15
(جاری ہے)
انہوں نے ناقص کارکردگی کے حامل نمبرداروں کی فہرستیں تیار کر کے ان کی نمبرداری واپس لینے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ نادہندگان کو بغیر کسی عذر کے فوری گرفتار کریں ۔ انہوں نے ریونیو کے لئے مقرر کردہ اہداف کو مالی سال کے اختتام سے 2 ماہ قبل حاصل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عبداللہ خرم نیازی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس میں آبیانہ کرنٹ ، آبیانہ بقاجات، تاوان ، زرعی انکم ٹیکس لوکل ریٹ ، کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں وصولی کے ٹارگٹ کا جائزہ لے کر ایک ہفتہ کے لئے ریونیو افسران کو مزید ٹارگٹ دئیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے سٹیمپ ڈیوٹی اورکیپیٹل ویلیو ٹیکس کے آڈٹ پیروں اور بقایاجات کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام تحصیلوں میں گزشتہ10 سالوں سے تعینات رجسٹری محرر اورسب رجسٹرار کی فہرستیں ایک ہفتہ میں تیار کر کے ان کے دفتر بھجوانے کی ہد ایت کی۔ انہوں نے کہاکہ آڈٹ پیروں اورسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں بقایاجات وصول نہ کرنے والے حاضر اور ریٹائرڈ رجسٹری محرر اور سب رجسٹرار کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے ریونیو افسران کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے ہر ہفتہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.