غلط انجکشن سے بچی کی ہلاکت کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 9ماہ کی بچی نشوا کے غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم ولید کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

غلط انجکشن سے بچی کی ہلاکت کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 9ماہ کی بچی نشوا کے غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم ولید کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کیس کے ایک اور ملزم ولیدالرحمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزم ولید الرحمان کو 28 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم دارالصحت اسپتال کی سیکیورٹی کا انچارج ہے، اس کیس میں 3 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ ایک ملزمہ ثوبیہ عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہے۔