ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ بنات کلے کلب نے جیت لیا

پیر 29 اپریل 2019 17:36

ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ بنات کلے کلب نے جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے مضافاتی علاقہ بنات کلی میں ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹورنامنٹ بنات کلے کلب نے جیت لیا،فاتح ٹیم نے فائنل میچ میں ناگمان کبڈی کلب کو 28کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل کے موقع ایم پی اے خوشدل خان نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقہ بنات کلی میں کھیلے جانیوالے لیگ ٹورنامنٹ میں چار کلبوںجن میں بنات کلے،سوڑیزئی کلب،خوش مقام اور ناگمان کلب نے بھر پور حصہ لیا۔جن میں ناگمان کلب اور بنات کلے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں ناگمان اور بنات کلی کلبوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا،تاہم بنات کلے کلب نے اس میچ میں 28کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

آخر میں مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے خوشدل خان تھے،جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلزپہنائے اور ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر اربا ب نصیر احمد خان اور سیکرٹری جنرل سلطان سید علی شاہ المعروف بری سلطان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری بری سلطان نے کہاکہ جب سے انہوںنے بحیثیت سیکرٹری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں تب سے نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں روایتی کھیل کبڈی کے فروغ کیلئے کام شروع کردیاہے جسکے لئے باقاعدہ ایک پلان ترتیب دیدیاہے،جس سے یقیناًکبڈی کھیل کو ایک پھر سے مقبولیت حاصل کررہی ہے جوکہ خوش آّئند بات ہے ۔