راولپنڈی: منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

( 19ملزمان گرفتار، 4140گرام چرس ،43لیٹر شراب،7بوتل شراب،3پستول 30بور مع 6روند،1موزر 30بور مع 5رونداور 60لیٹر ڈیزل برآمد

بدھ 1 مئی 2019 00:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں 19ملزمان گرفتار کر کے 4140گرام چرس ،43لیٹر شراب،7بوتل شراب،3پستول 30بور مع 6روند،1موزر 30بور مع 5رونداور 60لیٹر ڈیزل برآمد کرلیاتھانہ نصیر آباد پولیس نے جاوید سے 1400گرام چرس،شوکت سے 1320گرام چرس،زبیر سے 600گرام چرس،فرحان سے 500گرام چرس،تھانہ مری پولیس نے کاشف 320گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے امجد سے 15لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے وقاص سے 10لیٹر شراب،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے خان ایاز سے 8لیٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے غلام مجتبیٰ سے 5لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے سرفراز سے 5لیٹر شراب،تھانہ مری پولیس نے علی رضا سے 3بوتل شراب،نعمان سے 2بوتل شراب،اکرام سے 1بوتل شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے یعقوب مسیح سے 1بوتل شراب،یونس مسیح سے 1پستول 30بور مع2روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے افتخار سے 1پستول 30بور مع 4روند،تھانہ صدربیرونی پولیس نے مسعود سے 1پستول 30بور،تھانہ روات پولیس نے وجاہت سے 1موزر 30بور مع 5روندجبکہ سہیل سے 60لیٹر ڈیزل برآمد کرلئے۔