جنتی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں ان کے پیچھے مقدمات سے بچنے کے لئے التجا ہے ،منی لانڈرنگ سے بچائو کی مہم ہے،ڈاکٹر بابر اعوان

بدھ 1 مئی 2019 00:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ جنتی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں ان کے پیچھے مقدمات سے بچنے کے لئے التجا ہے اور منی لانڈرنگ سے بچاو کی مہم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آج کل جتنی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں ان کے پیچھے ایک التجاہ ہے ایک درخواست ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکو کو کہا جا سکتا ہے کہ یہ منی لانڈرنگ سے بچائو سے مہم ہے ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اس ساری پریس کانفرنسوں میں کبھی کسی نے کہا ہے کہ بہت دیر ہو گئی ہے بھٹو ریفرنس سن لیں، کبھی کسی نے یہ کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں جو ادارے تبدیلی کی طرف نہیں دھکیلے ، انکو تبدیل کرنے کیلئے ایجنڈا دے دیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ کبھی کسی نے کہا کہ بھٹو کے زمانے میں 4 قرض لئے گئے تھے اور آئی ایم ایف سے اور بھی درجن بھر قرض لئے وہ اتنے پیسے کہاں گئے ۔انہوں نے کہا کہ قرض اتارو ملک سنوارو کے پیسے کہاں گئے ہیں۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ایک ارب سینتیس کڑور روپے کی گندم نکال کر تھر کے غریبوں کو کھلانے کی بجائے ریت کی بوریاں بھری گئیں، وہ بوریاں کس نے بھریں، کبھی کسی نے سوال کیا ہے ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ایک معروف صحافی نے بھی قوم کو بتا دیا ہے کہ اپوزیشن کے اصل مقاصد کیا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو اسلام آباد آنا چاہتے ہیں شوق سے آئیں، اسلام آباد پوری قوم کا درالخلافہ ہے، شوق سے تشریف لائیں۔