منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،7ملزمان گرفتار

اتوار 5 مئی 2019 19:50

راولپنڈی05مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فاروق سی1050گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے دائود سے 540گرام چرس اور 1عدد پستول 30بور معہ4روند،تھانہ نصیرآباد پولیس نے سعید سے 600گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے شاہ زیب سے 5لیٹر شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے ولید سے 1عدد پستول 30بور معہ 5روندجبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے ارتضاسے 1پستول 30بور معہ 5روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔