جعلی اکائونٹس کیس ، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21مئی تک توسیع

بدھ 8 مئی 2019 16:03

جعلی اکائونٹس کیس ، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21مئی تک توسیع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دج کر دی ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف دادو اور ٹھٹھہ شوگر مل میں انکوائری چل رہی ہے۔