ڈاکڑ فرید احمد پراچہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی کا دورہ منطقہ شرقیہ

اس دوران انہوں نے ہم وطنوں کی جانب سے منعقد کی گی کئی تقاریب میں شرکت کی، صدر پاکستان فورم محمد یعقوب سیفی، پیٹرن انچیف پروفیسر وحید اسلم، نائب صدر فیض محمد حکیم نے معزز مہمان کا ائیرپورٹ آمد پر انکا استقبال کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 10 مئی 2019 19:48

ڈاکڑ فرید احمد پراچہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) اس دوران انہوں نے ہم وطنوں کی جانب سے منعقد کی گی کئی تقاریب میں شرکت کی صدر پاکستان فورم محمد یعقوب سیفی، پیٹرن انچیف پروفیسر وحید اسلم، نائب صدر فیض محمد حکیم نے معزز مہمان کا ائیرپورٹ آمد پر انکا استقبال کیا۔

ڈاکڑ پراچہ دمام میں عبدالغفار اور ملک مشتاق کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شریک ہوئے اور کمیونٹی کے نمائندگان سے رمضان اور پاکستان کے عنوان پر خطاب کیا اور سوالات کے جواب دئیے الخبر میں سجاد کھوسہ، جناب گوہر نعیم اور سید راشد کی جانب سے دئیے گے استقبالیہ تقریبات میں شریک ہوئے اور شرکاّٰہ سے خطاب کیا اور وطن عزیز سے متعلق سوالات کے جواب دئیے پاکستان فورم کےممبر امتیاز احمد کے مستقل پاکستان منتقل ہونے کے موقعہ پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعیہ میں شریک ہوئے اور انہیں وطن عزیز آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پاکستان فورم نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ایک تبادلہ خیال کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید پراچہ تھے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان فورم یعقوب سیفی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی اس نشست میں پاک کمیونٹی کے صاحب الرائے مختلف الخیال عمائدین شریک ہوئے مہان خصوصی کے خطاب کے بعد سوال و جواب، تبادلہ خیال و تجاویز کا بھرپور سیشن ہوا جس وطن عزیز کے موجودہ حالات، مشکلات، ہمارے کردار اور مسقبل کے امکانات پر پرمغز گفتگو کی گئ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی سلامتی، ترقی ، معاشی استحکام اور اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :