صوبائی دارلحکومت میں ساتویںروزے کو بھی پرچون سطح پر گراں فروشی جاری رہی

پیر 13 مئی 2019 22:05

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) صوبائی دارلحکومت میں ساتویںروزے کو بھی پرچون سطح پر گراں فروشی جاری رہی دکانداروںنے سرکاری نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو سبزیاں مقررہ قیمتوں سے 100روپے تک اور پھل مقررہ قیمت سے 100روپے بھی زائد پرفروخت کئے ۔علامہ اقبال ٹائون،سبزہ زار ،جوہر ٹائون،ایجوکیشن ٹائون،گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون،سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، مغلپورہ،کریم پارک ،امین پارک ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوںکے دکانداروں نے صارفین کو ایک کلولیموں دیسی400روپے تک فروخت کئے جبکہ انکے سرکاری نرخ 299روپے مقرر تھے ،دیگر سبزیوںمیںایک کلو آلو کچا چھلکا کے سرکاری نرخ32روپیہیں لیکن 40روپے میں فروخت کیا گیا ،پیاز40روپے کی بجائے 55روپے، ٹماثر33روپے کی بجائے 50روپے ،ادرک چائنہ 186روپے کی بجائے 250روپے،لہسن دیسی 90روپے کی بجائے 150روپے، ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائی200روپے،بند گوبھی79روپے کی بجائے 100روپے، بینگن 27روپے کی بجائی40روپے،کھیرا فارمی 27روپے کی بجائے 50روپے،پالک22روپے کی بجائے 35روپے، ٹینڈے دیسی 69کی بجائے 100روپے، کریلے دیسی 39روپے کی بجائے 80روپے،اروی 96روپے کی بجائے 135روپے،گھیا توری 64روپے کی بجائے 100روپے ،پھلیاں116روپے کی بجائی160روپے، پھول گوبھی 69روپے کی بجائی90روپے،گھیاکدو 31کی بجائی60روپے، سبز مرچ 64روپے کی بجائی110روپے،شملہ مرچ 58روپے کی بجائی95روپے، بھنڈی60روپے کی بجائی90روپے،مٹر90روپے کی بجائی150روپے میں فروخت کئے گئے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو کی قیمت 176روپے کی بجائے 230روپی, سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 131 روپے کی بجائی180روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائے 150روپے،خربوزہ 106روپے کلو کی بجائی140روپے،کیلا اول درجہ118روپے کی بجائی160روپے،ایک کلو کھجور ایرانی اول 174روپے کی بجائی 260 روپے،آڑو246روپے کی بجائی310روپے،آلو بخارہ 422روپے کی بجائے 600روپے ،لوکاٹ 136روپے کی بجائی180روپے،تربوز 38روپے فی کلو کی بجائے 50روپے،فالسہ 351روپے کی بجائی480روپے،آم سندھری196روپے کی بجائے 250روپے ،آم سہارنی 131روپے کی بجائی200روپے اور کھجور اصیل 136روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :