1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل کو ہوگی

منگل 14 مئی 2019 13:20

1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل کو ہوگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15 مئی بروز بدھ کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتا یا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 15 ویں اور مجموعی طور پر 78ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کی عمارت میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوںنے بتایا کہ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام یافتگان کا چنائو کیا جائے گا۔