تھائی لینڈ لیڈیز گالف اوپن چیمپئن شپ، پاکستان کا تین رکنی سکواڈ تھائی لینڈ پہنچ گیا

ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گی ، پرکھا اعجاز، عائنیہ فاروق

منگل 14 مئی 2019 15:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) 27ویں تھائی لینڈ لیڈیز گالف اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی تین رکنی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی۔ سکواڈ میں دو گالفرز پرکھا اعجاز، عائنیہ فاروق اور مینجر مسز زینت عائشہ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 14 سے 16مئی تک تھائی لینڈ میں ہو گی۔ چیمپئن شپ میں انفرادی اور ٹیم ٹائٹل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پاکستان،ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پجہ ازمائی کرینگی۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی دونوں گالفرز پرکھا اعجاز اورعائنیہ فاروق کا شمار پاکستان کی بہترین گالفرز مین ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گی۔