لنکن اکثریتی آبادی سنہالی اورمسیحوں کی مشترکہ پرتشددکارروائیاں،مسلمان جاں بحق

جاں بحق شہری کا تعلق حکومت کی اتحادی مسلم جماعت سے ،درجنوں دوکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا،لنکن وزیرکا بیان

منگل 14 مئی 2019 16:35

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) سری لنکا میں مسلم آبادی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ایک مسلمان شہری جاں بحق ہوگیا ،اس کے علاوہ درجنوں دوکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا، کئی مساجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ، ان حملوں میں مسیحی کمیونٹی اور سری لنکن کی اکثریتی سنہالی آبادی کے افراد شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جاری ایک بیان میں لنکن حکومتی وزیر رؤف حکیم نے کہاکہ مسلم آبادی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ایک مسلمان شہری جاں بحق ہوگیا جن کا تعلق مسلم کانگریس کی ایک سیاسی جماعت سے ہے،یہ سیاسی پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشتعل افراد نے ایک مسلمان شخص کو شمال مغربی سری لنکا میں جان سے مار دیا ،اس کے علاوہ درجنوں دوکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا، کئی مساجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ، ان حملوں میں مسیحی کمیونٹی اور سری لنکن کی اکثریتی سنہالی آبادی کے افراد شامل ہیں،واضح رہے کہ لنکن حکومت نے شمال مغربی حصے میں کرفیو کا نفاذ کر ر کھا ہے۔