شہری شدید گرم موسم کے دوران روزہ افطار کرتے وقت ڈی ہائیڈریشن کا خیال رکھیں اور روزانہ کم از کم 4لیٹر پانی پئیں، ماہرین
منگل 14 مئی 2019 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈپریشر، ذیابیطس اور دیگر شدید امراض میں مبتلا لوگوں کو روزہ رکھنے کے دوران زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے کیونکہ بلڈشوگر میں کمی سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم بلڈ شوگر کے حامل افراد کا روزہ رکھنا ایک مشکل کام ہے اور روزہ کھولنے کے بعد ان کے بلڈپریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے اسی طرح جسم میں پانی کی کمی بھی گردوں میں امراض کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ افطاری اور سحری کے اوقات میں زیادہ طاقتور غذائیں استعمال کی جائیں جن میں انڈے، پنیر، گوشت اور دودھ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ نے مزید بتایا کہ کھجوریں توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں جس میں پوٹاشیم اور میگنیشم سمیت بھرپور توانائی موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غذائیں استعمال نہ کی جائیں جن سے بھوک اور پیاس میں اضافہ ہوتا ہے۔ پولی کلینک کے ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ روزہ داروں کو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں برائون بریڈ دلیہ اور ڈیری پراڈکٹس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سحری کے اوقات میں پیٹ بھر کرکھا لینے سے وہ دن بھر اچھا گزارہ کر سکتے ہیں اس قسم کی سوچ نامناسب ہے کیونکہ زیادہ کھانے پینے سے بدہضمی کے علاوہ جسم میں بے اطمینانی پیدا ہو گی اور بھوک پیاس میں اضافہ ہو گا۔ ایک خاتون ڈاکٹر صباء فیصل نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ رمضان کے دوران تلی ہوئی اشیاء اور روایتی اشیائے خوردنی کھانے پینے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.