uامریکا اور روس کشیدہ باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پر امید

بدھ 15 مئی 2019 21:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) امریکا اور روس اپنے کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے پر امید ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سوچی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ایک ملاقات کے بعد کہا کہ باہمی روابط کی مکمل بحالی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

پومپیو کے بقول اختلافات کے باوجود بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے بھی ملے تھے۔ ان ملاقاتوں میں متعدد بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مائیک پومپیو کا روس کا یہ پہلا دورہ تھا۔

متعلقہ عنوان :