تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، محمد عامر کی ورلڈکپ میں شمولیت کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں
فاسٹ باولر کے خون میں موجود وائرس زیادہ سنجیدہ نوعیت کا نہیں، تاہم جسمانی کمزوری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے
محمد علی بدھ 15 مئی 2019 22:40
(جاری ہے)
چونکہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس ثابت نہیں کر پائیں گے، اسی لیے بظاہر ورلڈکپ میں ان کی شمولیت کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف ایک ون ڈے میچ کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ کیخلاف ایک میچ میں محمد عامر کو موقع دے کر ان کی فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ہونے والی چکن پاکس کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ تاہم پھر بھی چکن پاکس نکلنے کے باعث محمد عامر کو مکمل ریسٹ دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر کو میچ بارش کی نذر ہونےکی وجہ سے باﺅلنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسرے و ن ڈے سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ اب انگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز میں پرفارمنس سے ہی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ کیا جانا تھا۔ تاہم اب محمد عامر کی میچز میں شرکت کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ورلڈکپ کی حتمی ٹیم میں ممکنہ تبدیلی کا فیصلہ بھی ون ڈے سیریز ختم ہونے تک موخر کردیا گیاہے، سترہ رکنی ٹیم میں سے واپس آنےوالے دو کھلاڑیوں کا اعلان اب 21 یا 22 مئی کو کیاجائے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری دونوں ون ڈے میچز 17 اور 19مئی کو کھیلے جائینگے۔ جبکہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ اسکواڈ تبدیلی کی ڈیڈ لائن 23مئی مقرر کر رکھی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.