سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے وزیراعظم ہیلتھ اقدامات پر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو خود مانیٹر کر رہے ہیں‘زاہد اختر زمان

جمعرات 16 مئی 2019 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے وزیراعظم ہیلتھ اقدامات پر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے یہ حکم اپنے دفتر میں وزیراعظم ہیلتھ اقدامات کے حوالہ سے اعلیٰ سطح ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر اختر رشید، ڈاکٹر یاداللہ اور آٹھ اضلاع کے سی ای اوز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

زاہد اختر زمان نے اٹک، ڈی جی خان، جھنگ، قصور، میانوالی، راجن پور، لودھراں اور چنیوٹ کے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔اجلاس میں وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت آٹھ اضلاع کے بنیادی اور دیہی صحت مراکز میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔زاہد اختر زمان نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔