انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں رمیض راجہ اور وسیم اکرم بھی کمنٹری کریں گے

جمعہ 17 مئی 2019 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں دیگر انٹرنیشنل کمنٹیٹرز کے ساتھ ساتھ دو پاکستانی کمنٹیٹرز بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ان میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ہی اپنے وقت کے بہترین کرکٹرز رہے ہیں جبکہ کمنٹری میں بھی انہوں نے کافی شہرت حاصل کی ہے، گزشتہ ورلڈ کپ کے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر اپنے کیئرئر کا آغاز کریں گے، جبکہ دیگر کمنٹیٹرز میںای ین اسمتھ، اطہر علی خان، ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، اور ای ین وارڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :