یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ، اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے

�لوتھیلے کی قیمت 15روپے اضافے سے 355،20کلو کی قیمت 700روپے تک پہنچ گئی،برائلر کی235روپے فی کلو میں فروخت اوپن مارکیٹ میںلیموں کی سرکاری قیمت277کی بجائے 400روپے میں فروخت ،دیگر سبزیاں بھی زائد نرخوں پر فروخت کی گئیں

جمعہ 17 مئی 2019 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کے ساتھ زاہد نرخوں کااضافی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے حکومتی سبسڈی کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔

یوٹیلٹی سٹورز پر 10کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 15روپے اضافے سے 340سے 355روپے جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 30روپے اضافے سے 670روپے سے 700روپے ہو گئی ۔ یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر ہے اور دکانداروںنے صارفین سے سرکاری نرخوں کی بجائے زائد قیمتیں وصول کیں۔

(جاری ہے)

لیموں کی مانگ میں کمی کے باوجود اس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکی ۔ گزشتہ روز بھی لیموں دیسی سرکاری نرخ 277روپے فی کلو کی بجائے 400روپے تک فروخت ہوتا رہا ، آلو کچا چھلکا 33روپے کی بجائے 40روپے ،پیاز43روپے کی بجائی60روپے، ٹماٹر29روپے کی بجائے 50سے 55روپے ،ادرک چائنہ 186روپے کی بجائے 230سے 240روپے ،لہسن دیسی 106روپے کی بجائے 160سے 180روپے ،لہسن ہرنائی 186روپے کی بجائے 240سے 250روپے، ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائی200روپے تک ،بند گوبھی85روپے کی بجائے 100سے 110روپے، بینگن 25روپے کی بجائی40سے 45روپے ،کھیرا فارمی 22روپے کی بجائے 40سے 45روپے ،پالک14روپے کی بجائے 30 سے 40روپے، ٹینڈے دیسی 38کی بجائے 70روپے، کریلے 29روپے کی بجائے 50سے 60روپے ،اروی 100روپے کی بجائے 140 سے 150روپے ،گھیا توری 47روپے کی بجائی80سے 90روپے ، پھول گوبھی 58روپے کی بجائی70سے 80روپے،گھیاکدو 25کی بجائی45سے 55روپے ،پھلیاں116روپے کی بجائے 160سے 170روپے، بھنڈی 63روپے کی بجائے 100روپے ، سبز مرچ اول 58روپے کی بجائی120روپے،شملہ مرچ 53روپے کی بجائی90سے 95روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مٹر96روپے کی بجائی150سے 160روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے ۔

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو کی قیمت 176روپے مقرر تھی تاہم اس کی اوپن مارکیٹ میں کہیں بھی سرکاری نرخ نام کے مطابق فروخت نہ ہو سکی اور230سے 240روپے فی کلو تک فروخت کی گئی، سیب کالا کولو میدانی 126 روپے کی بجائی180روپے تک ،سیب سفید 106روپے کی بجائے 150روپے،کیلا اول درجن117روپے کی بجائی150سے 160روپے،کھجور ایرانی اول 174روپے کی بجائی250سے 260 روپے،آڑواول214 روپے کی بجائی300روپے تک ،آلو بخارہ 406روپے کی بجائے 600روپے ،تربوز 38روپے فی کلو کی بجائے 40سے 45روپے ،فالسہ 276روپے کی بجائی390روپے،آم سندھڑی 176روپے کی بجائے 230روپے ،آم سہارنی 126روپے کی بجائی160سے 180روپے جبکہ کھجور اصیل 136روپے کی بجائے 230روپے فی کلو تک فروخت کی گئی ۔

شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 235روپے، زندہ برائلر مرغی 162روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 76روپے فی درجن رہی ۔

متعلقہ عنوان :