ی*حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

- سپورٹس فیڈریشنز کو سہولیات فراہم کرنا وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مئی 2019 20:37

Iاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتی ہے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، سپورٹس فیڈریشنز کو سہولیات فراہم کرنا فیڈرل حکومت اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ا?غا حسن بلوچ نے کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور کمیٹی کے ارکان نے مختلف سوالات بھی اٹھائے،قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی، انتخابات، فنڈزاور سپانسر سے حاصل کی جانے والی رقوم کے بارے میں بھی الزامات لگائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتی ہے اور اس کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کو سہولیات فراہم کر ے، انہوں نے کہا کہ حکومت ہاکی کے حالات کو ہر ممکن بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے کمیٹی کا ا?ئندہ اجلاس جولائی کے دوسرے ہفتے بلایا ہے اور اجلاس میں پاکستان کی ہاکی عالمی کپ میں 12 ویں پوزیشن، فنڈز، سیکرٹری جنرل کے انتخاب اور شہباز احمد سنیئر کے استعفیٰ کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کرے گی، شہباز احمد سنیئر کو بھی ا?ئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کمیٹی کی جانب سے ہاکی کے حوالے سے نوٹس لینے کو خوش ا?ئندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے نمائندے میرے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں اور کھیلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والی فیڈریشن کو گرانٹ دی جائے گی اور ان فیڈریشن کو کیلنڈر بھی ساتھ دینا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی اشد ضرورت ہے اور دیہات، یونین کونسل کی سطح پر گرائونڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کا جھنڈابلند ہو۔