×ہاکی فیڈریشن کیلئے تمام اولمپینز فیڈریشن کیلئے قابل عزت ہیں ،ہمیں ہاکی کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ، آصف باجوہ

جمعہ 17 مئی 2019 20:37

2 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری ا?صف باجوہ نے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کیلئے تمام اولمپینز فیڈریشن کیلئے قابل عزت ہیں ،ہمیں ہاکی کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ا?نے والے دنوں میں مثبت تجاویز کیساتھ حکومت کو ا?گاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہاکی اولمپینز کو قومی کھیل کی بہتری کیلئے ملنے کی دعوت دی ہے۔

انہوںنے کہا کہ سابق اولمپینز نے ملاقات کیلئے فیڈریشن کی دعوت قبول کر لی ہے۔انہوںنے کہاکہ پرو ہاکی لیگ میں بدقسمتی سے فنڈز کی قلت کے باعث شرکت نہ کر سکا۔ انہوںنے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح کوالیفانگ رائونڈ میں شرکت کرسکیں ،قومی جونیئر ٹیم کی تیاری کیلئے پلاننگ کررہے ہیں امید ہے بہتر نتائج نکلیں گے

متعلقہ عنوان :