خانیوال، ناقص سیکیورٹی وینز کو نوٹس جاری، کیش کی ترسیل کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا، ڈی پی او

ہفتہ 18 مئی 2019 18:35

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) 18می. ڈی پی او اسد سرفراز خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے بینکس کی کیش وینز کی پولیس لائن میں انسپکشن ہوئی سیکرٹری DRT جنا رحمان صاحبہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فیاض احمد، موٹر وہیکل ایگزامینر ارسلان علی عابد اور سپیشل برانچ نے کیش وینز کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

کیش وینز میں سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیااور بینک منیجران کو کیش کی بحفاظت ترسیل کیلئے کیش وینز میں SOP کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گء ہے .ناقص سیکیورٹی کی حامل کیش وینز کو سیکیورٹی انتظامات درست کرنے کیلئے نوٹس جاری کیے گئے ہیّ. ناقص سیکیورٹی کی حامل کیش وینز کو کیش کی ترسیل کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا، عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :