ظ*ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور خالد نواز 21 مئی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

_ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور خالد نواز 21 مئی بروز منگل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

خالد نواز 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ ان کے اعزاز میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججوں کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد آج بروز اتوار شام کو ایک مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ جس میں لاہور کے مختلف ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج شرکت کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خالد نواز کی ریٹائرمنٹ کے بعد قیصر نذیر بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ قیصر نذیر بٹ ان دنوں بہاولپور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :