عراق اور شام کے درمیان پروازوں کی بحالی التوا کا شکار

اتوار 19 مئی 2019 10:10

دمشق ۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) شامی حکومت نے عراقی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ فی الحال شام کے لیے پروازیں شروع نہ کرے۔

(جاری ہے)

سات برس کے تعطل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کا آغاز ہونے والا تھا تاہم دمشق حکومت کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی کو فی الحال معطل رکھنے کا فیصلہ ’انتظامی‘ وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔ گزشتہ جمعرات کو عراق کی قومی فضائی کمپنی عراقی ایئرویز نے کہا تھا کہ شام میں سات برس تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کی وجہ سے منسوخ پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ شامی حکومت کے مطابق کچھ انتظامی مسائل حل کرنے کے بعد پروزوں کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :