ضلع بدین میں پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں ،12ملزمان گرفتار، چرس،کچی شراب،گٹکا اورسلحہ برآمد

اتوار 19 مئی 2019 15:10

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ضلع بدین میں پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 662 گرام چرس ، 602 لیٹرز کچی شراب ، 1455 گٹکے، ایک بندوق، ایک رپیٹر، 6 عدد کارتوس، 6 عدد میگزین اور 25 رائوند برآمد، مقدمات درج ایس ایس پی حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی بہتری اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس ضمن میں سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کر کے 2 ملزمان احمد ملاح اور نواز ملاح کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 29 لیٹرز کچی شراب، اور غیر قانونی اسلحہ ایک بندوق، ایک رپیٹر، 6 کارتوس ، 6 میگزین اور 25 رائوند برآمد۔

کرلیے پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بدین میں منشیات اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس بدین نے تھانہ کڑیو گھنور کی حدود میں کاروائی کر کے چرس فروش محمد عرس جونیجو کو 285 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے جب کہ ملزم فتو نوحانی 200 گرام چرس چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ کڑیو گھنور میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چوکی انچارج سیرانی ASI محمد سالم کھوسو بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے 3 منشیات فروش محمد ابراہیم عرف بابو ملاح، علی محمد اور ساکریو میگھوار کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 100 لیٹرز کچی شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلییبدین پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کر کے چرس فروش نظر محمد ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 115 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔

بدین پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش محمد ایوب پرھیاڑ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 505 گٹکے برآمد۔ مقدمہ درج۔ٹنڈو باگو پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش رمیش بھنگی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد، مقدمہ درج۔ڈیئی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے چرس فروش اسماعیل جمالی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 62 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔

کڑیو گھنور پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش عبدالقیوم خاصخیلی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 950 گٹکے برآمد، مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی بمع اسٹاف نے کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 463 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی، بٹھی مالکان سکندر علی پنھور اور شیر علی پٹھان گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا