رمضان فلڈلائٹس ٹینس چمپئن شپ (آج)سے قیوم سٹیڈیم کے ٹینس کورٹ میں منعقد ہوگا

اتوار 19 مئی 2019 16:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) خیبر پختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرآیازخلیل نے کہاہے کہ رمضان فلڈلائٹس ٹینس چمپئن شپ (آج)20مئی سے قیوم سٹیڈیم کے ٹینس کورٹ پرمنعقد ہوگا،جس میں انڈر14،18اور مینز سنگل کٹیہگریزکے مقابلوں میں پولیس،پی اے ایف،ایس این جی پی ایل اور خیبر پختونخواکے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ۔

عمر آیازکے مطابق ضلع ناظم محمد عاصم خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدبلوچ اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 20سے 28مئی تک منعقدہ اس فلڈ لائٹس ٹینس چمپئن شپ میں عقیل خان سمیت دیگر انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو کھیلنے کی دعوت دی ہے جس سے ایونٹ کو مزید کامیابی سے ہمکنار ہوگا،انکاکہناتھاکہ ضلع ناظم محمد عاصم خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ضلع بھر میں کھیلوں کو فروغ کیلئے جس قدر کام کیاہے اس سے کھیلوں کو فروغ ملاہے ،اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اس اسی طرح کام کرکے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے میں بھر پور مواقع فراہم کرینگے ۔

(جاری ہے)

عمر آیازخلیل نے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے کہ فلڈ لائٹس میں ٹینس کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ،جس کا مقصد رمضان المبارک کے مہینے میں بھی ٹینس سے کھلاڑیوں کا ناطہ جوڑ ناہے ۔انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ کیلئے بھر پورتیاریاں شروع کرکے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔