آزادکشمیر بھرمیں اساتذہ کرام کی حاضری چیک کرنے کے لیئے بائیومیٹرک سسٹم کا آغاز کردیا گیا

پہلے مرحلہ میں جون سے قبل آزادکشمیر کے 848ہائیر سکینڈری اور ہائی سکولز میںبائیومیڑک سسٹم لگادیں گے اس وقت تک 78سکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ڈیوائسسز لگادی گئی ہیں‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم

اتوار 19 مئی 2019 17:00

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم فوکل پرسن بائیومیٹرک سسٹم محکمہ تعلیم آزادکشمیر عتیق الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان،سیکرٹری تعلیم راجہ امجدپرویز کے ویژن اور خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر بھرمیں اساتذہ کرام کی حاضری چیک کرنے کے لیئے بائیومیٹرک سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلہ میں جون سے قبل آزادکشمیر کے 848ہائیر سکینڈری اور ہائی سکولز میںبائیومیڑک سسٹم لگادیں گے اس وقت تک 78سکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ڈیوائسسز لگادی گئی ہیںجملہ ڈیوائسسز کو کنٹرول کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر آن لائن حاضری چیک کرنے کے لیئے کنٹرول روم مظفرآباد میں قائم کردیا گیا ہے جس میں روزانہ کی رپورٹ جناب سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کو فراہم کی جائے گی جملہ ڈیوائسسز آن لائن ہوں گی جوکہ انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک ہوں گی جن علاقہ جات میں جس بھی کمپنی کی موبائل انٹرنیٹ سروس آرہی ہے ڈیوائس کو اسی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جن علاقہ جات میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے ان علاقہ جات میںوی سیٹ کے زریعے سیٹلائیٹ ۔

(جاری ہے)

ای انٹرنیٹ کے زریعے ڈیوائسسز کو چلایا جائے گا حاضری کے لیئے ٹائم طہ کردیا ہے سکول انٹر ہوتے ہی مقررہ وقت پر حاضری لگائی جائے گی اور سکول ٹائم ختم ہونے پر دوبارہ حاضری لگائی جائے گی بہت جلد اس سسٹم کو اے جی آفس کے ساتھ بھی منسلک کردیا جائے گا جس کے بعد غیرحاضری پر تنخواہ خود اے جی آفس کاٹ لے گا 25چھٹیاں سالانہ سرکاری ہیں اس کے علاوہ تجویز ہے کہ دو چھٹیاں مزید دی جائیں گی ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم فوکل پرسن بائیومیٹرک سسٹم محکمہ تعلیم آزادکشمیر عتیق الرحمان نے ہٹیاں بالا کے صحافی سیدعدنان فاطمی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سکولز کے علاوہ ضلعی دفاترایجوکیشن جن میںسیکرٹریٹ،ڈائریکٹریٹ ،ڈویژن،ضلعی دفاتر میں بھی جون سے قبل حاضری کے لیئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیا جائے گا جس کے بعد جملہ آفیسران محکمہ تعلیم بھی حاضری بائیومیٹرک سسٹم کے زریعے کریں گے جبکہ جون کے فورا بعد مڈل اور پرائمری سکولز میں بھی بائیومیٹرک سسٹم کا اطلاق کردیا جائے گا جس پر محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام کام کررہے ہیں جن ادارہ جات کی عمارات موجود نہیں ہیں ان کی ڈیوائسز ان کے صدرمعلمین کے ڈسپوزل پر ہوں گی ،بائیومیڑک سسٹم میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں فورا ٹیم اس سکول میں پہنچا دی جائے گی جس شخص کا تقرر ہوگا وہی شخص بائیومیٹرک سسٹم میں آئے گا ٹھیکہ سسٹم کے تحت تعینات کوئی بھی شخص حاضری نہیں لگا سکے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیوائس کی لوکیشن سکول کے مقام پر فکس کردی گئی ہیں ڈیوائس اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہی کام چھوڑ دے گی اور اس کی اطلاع فورا ہی ہیڈآفس مل جائے گی سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز ایک بڑا ویژن رکھنے والی شخصیت ہیں ان کے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ تعلیم میں جو اصلاحات نافذ ہوئی ہیں وہ ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی بائیومیڑک سسٹم کے آزادکشمیر میں لانے کے وہ بانی ہیں ایم ڈی میرپور میں سب سے پہلے انہوں نے ہی حاضری کو بائیومیڑک کیا تھا اور محکمہ تعلیم میں اس مشکل کام کا سہرا بھی انہی کے سر جاتا ہے اگلے مرحلے میں سٹوڈنٹ کی حاضری کو بھی بائیو میڑک کیا جائے گا تاکہ سٹوڈنٹ کی حاضری بھی سوفیصد یقینی بنائی جاسکے یہ کسی بھی صوبے میں ہونے والا منفرد کام ہوگا اس کے علاوہ بھی محکمہ تعلیم میں اصلاحات لائی جارہی ہیں عوام الناس،ٹیچرز صاحبان کے تعاون سے ہی یہ ممکن ہوسکے گا ۔