نالہ لئی کی بھل صفائی کاکام تیزی سے جاری

کام کی بروقت تکمیل کے لیے رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی

پیر 20 مئی 2019 18:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) نالہ لئی کی بھل صفائی کاکام تیزی سے جاری ،کام کی بروقت تکمیل کے لیے رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی راولپنڈی محمد تنویر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج حماد فضل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر افضل بلوچ نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور بھل صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ مری روڈ پل سے گنجمنڈی پل تک پہلے مرحلے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں نالہ لئی کے پشتوں سے پانی کے بہائو میں رکاوٹ کا باعث بننے والی جھاڑیاں اور مٹی کے تودے ختم کیے جارہے ہیں ۔جبکہ دوسرے مرحلے میں پلوںکے آس پاس اور نیچے سے پانی کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پلوں کے دونوں اطراف بننے والے مٹی اور کوڑے کے تودوں کو کاٹ کر نالے کی چوڑائی کو اصلی شکل میں بحال کیا جائے گا۔

اس مقصد کیلے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے اور نالے سے نکالے گئے ملبے کو کو ڈمپرز کے ذریعے شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ اس موقع پر حماد فضل نے کہا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی سخت ہدایات ہیں کہ نالہ لئی کی صفائی کے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقر رہ مد ت15 جون سے پہلے کام مکمل کیا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پلوں کے نیچے صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پلوں کے تمام سیکشنز کو کرکاوٹوں سے دور کیا جائے کیونکہ مون سون کے دوران یہ رکاوٹیں نالہ لئی میں طغیانی کا باعث بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :