شہرام خان ترکئی کی محکمہ بلدیات میں آفس آٹومیشن سسٹم پر کام شروع کرنے کی ہدایت
پیر 20 مئی 2019 20:08
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری بلدیات ظاہرشاہ نے محکمہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور مجوزہ منصوبے کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ محکمہ بلدیات میں ای بڈنگ، ای ٹینڈرنگ، ای آکشن اور ای کولیکشن پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے اعلی سطح نمائندے نے محکمہ بلدیات اور اس کے تمام ذیلی اداروں میں آفس آٹومیشن سسٹم اور پیپرلیس نظام کے لئے مکمل تعاون پر رضامندی ظاہر کی اور اس منصوبے کو جلد شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ورلڈ بینک نمائندے نے محکمہ کے انفرسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی معاونت کرنے کا عندیا دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا کہ آفس آٹومیشن سسٹم اور پیپرلیس نظام سے جہاں محکمے میں شفافیت آئے گی وہیں محکمانہ امور بھی جلد سے جلد نمٹائے جا سکیں گے جس سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے امور ڈیجیٹلائز ہونے سے ایک عام ملازم سے لے کر اعلی افسر حتیٰ کہ عام لوگ بھی محکمہ بلدیات کے اقدامات سے آن لائن آگاہی حاصل کرسکیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ اس منصوبے پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے تاکہ اسے بروقت مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیس ٹیکنالوجی سے بھی محکمانہ امور جلد نمٹانے اور ان میں شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.