وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سردار علی محمد مہر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

علی محمد مہر ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور انتہائی خلیق شخصیت کے مالک تھے، شاہ محمود قریشی

منگل 21 مئی 2019 14:06

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سردار علی محمد مہر کے انتقال پر انتہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سردار علی محمد مہر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی محمد مہر ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور انتہائی خلیق شخصیت کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایم این اے غوث بخش مہر نے بذریعہ فون وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال کی طلاع دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سردار علی محمد مہر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ علی محمد مہر ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور انتہائی خلیق شخصیت کے مالک تھے ۔وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے مرحوم وفاقی وزیر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔